وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور سٹیٹ منسٹر اوورسیز پاکستانی کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات، چوہدری احسان الحق باجوہ کی رہائش گاہ پر تقریب
کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی مذمت
چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی کے والد محترم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
وزیر داخلہ کا اعلان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس پر عمل درآمد کے لیے بات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف پرویز مشرف میرے نانا نہیں، اداکارہ زینب رضا کی وضاحت
شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ اقدام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ ہزاروں پاکستانیوں نے اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکہ پارٹی‘ لانے کی دھمکی
محسن نقوی کا عزم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا۔ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ وہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں۔ قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد
چودھری شجاعت حسین اور چودھری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔ امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔








