ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، محمد رضوان کا ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب

محمد رضوان کی عزم و ہمت

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے۔ پاکستان ٹیم ایک ہے اور متحد ہو کر کھیلی، ٹیم سے کوئی اُمید نہیں کر رہا تھا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہو گا۔ آسٹریلیا سے جیت سے سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد

مستقبل کی بڑی امیدیں

ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے گولز اور ہدف بڑے بڑے ہونے چاہئیں۔ چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے، تاریخ رقم کریں گے۔ کپتان نے مزید کہا کہ 22 سال اور 23 سال سے نہ جیتنے والی باتیں ختم کریں گے۔ کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے، ہم سب ایک ہو کر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

فیڈ بیک اور اسٹارز کا خیال

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سب سے فیڈ بیک لیتا رہا، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے مشورے کرتا رہتا ہوں۔ ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں، خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہو جائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...