المصطفیٰ ہسپتال غریب اور نادار افراد کیلیے نعمت ثابت ہو گا:ہزارہ یونیورسٹی میں تقریب سےعبدالرزاق ساجد و مقررین کا خطاب
تعارفی تقریب کا آغاز
مانسہرہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) المصطفیٰ ہسپتال ڈھوڈیال کی تعارفی تقریب ہزارہ یونیورسٹی میں ہوئی جس کی صدارت معروف کاروباری و سماجی شخصیت حنیف گوہر نے کی جبکہ مہمان خصوصی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ مالٹا کے اعزازی قونصل جنرل حسن محمود زیدی کا دورہ سندس فاؤنڈیشن، زیرعلاج بچوں میں تحائف تقسیم
مقررین کا تعارف
تقریب کے مقررین میں صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات مصور خان، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری، ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز، سندھ کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر آصف خان مسعود، سابق ڈی جی ہیلتھ حکومت پاکستان ڈاکٹر امجد راجہ، المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ نصرت سلیم، معروف کالم نگار، شاعر اور دانشور منصور آفاق، اور معروف محقق اور شاعر سجاد اظہر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض نواز کھرل نے سرانجام دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بہتے دریائے نیل سے آس پاس کی پہاڑیاں اور مندر دلکش منظر پیش کر رہے تھے، مقامی مصری اور غیر ملکی سیاح مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کر رہے تھے
عبدالرزاق ساجد کی تقریر
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ المصطفیٰ ہسپتال علاقے کے غریب اور نادار افراد کے لیے ایک نعمت ثابت ہو گا جس میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے اور آپریشن سمیت تمام ٹیسٹ رعایتی قیمتوں پر ہوں گے۔ المصطفیٰ ہسپتال میں آنکھوں کے مفت آپریشن ہوں گے جبکہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم اور مولانا فضل الرحمان کا کردار، عمران خان کا ردعمل بھی آگیا
حنیف گوہر کا پیغام
معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر نے کہا کہ المصطفیٰ ہسپتال علاقے کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے اور وہ لوگ جو علاج معالجے کے لیے بڑے شہروں میں نہیں جا سکتے، انہیں گھر پر تمام سہولیات ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان
صوبائی وزیر جنگلات کی باتیں
صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات مصور خان نے کہا کہ ہماری حکومت صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہم نے صحت کارڈ کے ذریعے غریب لوگوں کا علاج مفت کر رکھا ہے اور المصطفیٰ ہسپتال کو بھی صحت کارڈ میں شامل کریں گے کیونکہ یہ ہسپتال اپنی جدید ترین سہولیات میں اپنی مثال آپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
صوبائی وزیر اوقاف کا بیان
صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہمارے صوبے میں دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھر پور مدد کی ہے اور اب المصطفیٰ ہسپتال کا قیام اس سلسلے میں ایک نیا اضافہ ہے۔ ہماری حکومت ہر مرحلے پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دے گی کیونکہ جو کام ہمارے کرنے کا تھا وہ یہ خیراتی ادارے کر رہے ہیں۔
شرکت کرنے والے معززین
تقریب میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف، بیگم شازیہ حنیف گوہر، پیر سید فیصل ریاض حسین شاہ، پیرزادہ جنید آمین مانکی شریف، ڈاکٹر انعام الحق (امریکہ)، تجمل لطیف گرمانی، علامہ حافظ شیخ محمد قاسم، انجنیئر سرفراز ضیغم، محترمہ شمامہ لطیف (انگلینڈ) اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔