چین میں اپنی طلاق پر نا خوش ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے 35 افراد ہلاک
چین میں تیز رفتار گاڑی کا مہلک حادثہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔ یہ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کے قریب رونما ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو “دودھ والا” قرار دے دیا
ڈرائیور کی گرفتاری
چینی پولیس نے حادثے کے بعد گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ڈرائیور نے اپنی گرفتاری کے بعد خود کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔
سرکاری ردعمل
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔