شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا
شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر سٹار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دے کر بھتہ مانگنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اداکار نے ممبئی کی پولیس کو درخواست دی تھی کہ کسی نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس پر یوٹرن لے لیا
پولیس کارروائی
پولیس نے اس درخواست پر تفتیش کی اور ریاست چھتیس گڑھ سے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ان سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ملزم، فیضان، بظاہر ایک وکیل ہے جس نے اداکار کو بلیک میل کرنے کے لیے ان پر فرقہ وارانہ دشمنی بھڑکانے کے الزام میں ایک مقدمہ بھی باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا قبل ازوقت جیت کا دعویٰ حقیقت سے توجہ ہٹانا ہے،کملا ہیرس
خطرناک دھمکی کا پس منظر
ملزم نے شاہ رخ کو پریشان کرنے کے لئے اس حد تک گیا کہ اس نے ان کی تیس سال پہلے بنی ایک فلم ’انجام‘ کا حوالہ دیا جس میں شاہ رخ کو ایک ہرن کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔ فیضان نے دعویٰ کیا کہ فلم میں شاہ رخ کا ہرن کو مارنے کا عمل بشنوئی برادری کے لئے ناگوار تھا کیونکہ وہ لوگ ہرن کو اپنی مذہبی روایت کے طور پر عزت دیتے ہیں۔
ملزم کا دفاع
گرفتاری کے بعد، فیضان نے قتل کی دھمکی کے متعلق یہ عذر پیش کیا کہ بشنوئی برادری سے اس کی گہری دوستی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ہرنوں کی حفاظت کرنا ان (بشنوئیوں) کے مذہب میں ہے، لہٰذا اگر کوئی مسلمان ہرن کے بارے میں ایسا کچھ کہے تو یہ قابل مذمت ہے، اس لیے اس نے شاہ رخ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔