آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا, راشد لطیف

راشد لطیف کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کا خمیازہ غریب ممالک کیوں بھگتیں؟ شیری رحمان
بھارتی کرکٹ بورڈ کا انکار
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار پر راشد لطیف اور سابق بیٹر احمد شہزاد نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔ راشد لطیف نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہائیبرڈ ماڈل چل سکتا ہے، ایشیا کپ میں بےوقوف بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
آئی سی سی ایونٹس کا حقیقت پسندانہ جائزہ
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں یہ نہیں ہوسکتا، ایک ملک نہیں جانا چاہ رہا تو ایسا نہیں چلے گا۔
احمد شہزاد کا نقطہ نظر
سابق بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بھارت کو کئی دفعہ مارجن دے دیا، اب پاکستان کو فرنٹ فٹ پر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سارے دروازے بند کر دینے چاہئیں، اگر وہ ایسا ہی چاہتا ہے۔