خاندان اس وقت نشوونما پاتا ہے جب افراد خانہ مل جل کر رہتے ہیں،بچے کو شاباش دینے کے بجائے اپنی مرضی کا موقع مہیا کیا جائے

مصنف اور مترجم کی معلومات

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 46

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین سپنرز شامل

بچپن کی آزادی کی امنگ

ایک بچے کی حیثیت سے آپ کی خواہش تھی کہ آپ اپنا انفرادی انداز فکر اور سوچ اپنائیں، اپنی ذات اور صلاحیتوں پر بھروسا اور اعتماد کریں۔ بچپن میں جب آپ کے والد نے آپ کو کوٹ پہنانے میں مدد کرنا چاہی تو آپ نے کہا: ”میں کوٹ خو دہی پہن سکتا ہوں۔“ مگر فوراً ہی آپ کو جواب ملا: ”مگر کوٹ پہنانے میں، میں تمہاری مدد کروں گا، کس کے پاس اس قدر وقت ہے کہ اتنا انتظار کرے۔“ یا ”تم ابھی چھوٹے ہو، تم سے خود کوٹ پہنا نہیں جائے گا، اس لیے میں تمہیں کوٹ پہناؤں گا۔“

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا: چینی سفیر

والدین کے احکامات اور ان کے اثرات

بحیثیت ایک بچے کے آپ کے اندر موجود آزادی کی امنگ، اپنی شخصیت کا خود مالک بننے کی خواہش جو بچے کی حیثیت سے ان میں تروتازہ تھی، اکثر اپنے والدین کے احکامات کے نتیجے میں معدوم ہو گئی…… والدین کہتے ہیں: ”اگر تم ہمارا کہا نہیں مانتے تو ہم بھی تمہارا کہا نہیں مانیں گے اور جب ہم تمہیں غلط کہیں گے، تمہیں خود کو غلط کہنا پڑے گا۔“

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

خاندانی نشوونما اور خطرات

خاندان اس وقت نشوونما پاتا ہے جب افراد خانہ مل جل کر رہتے ہیں۔ جو والدین اپنے بچوں کو نقصان پہنچتا نہیں دیکھ سکتے، وہ اپنے بچوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کا عزم وارادہ کیے ہوتے ہیں... بہرحال نتیجہ اس کا الٹ برآمد ہوتا ہے حالانکہ مشکل حالات (اپنے مسائل کو خود حل کرنے پر مبنی رویہ، اپنی تحقیر کے ضمن میں جوابی ردعمل، عزت و غیرت کے لیے لڑائی جھگڑا، اپنی مرضی اور خواہش اختیار کرنے کا عمل) میں اپنے آپ پر اعتماد اور بھروسا کرنے کے طریقے سے بے خبر ہونے کی صورت میں زندگی بھر کے لیے ایک آزادانہ اور انداز فکر اور رویہ و طرز عمل اختیار کرنا انتہائی ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہے تو محفوظ ہے: مہاراشٹر میں مودی کا نعرہ اتحاد کیوں نہیں بنا پا رہا؟

دوسروں کی مرضی کے اثرات

جب آپ کو ایک بچے کی حیثیت سے دوسروں کی مرضی اور خواہش پر عمل کرنے پر مبنی احکامات اور پیغامات وصول ہوئے، ممکن ہے کہ آپ کو یہ سب یاد نہ ہوں، ان میں سے اکثر آپ کی ابتدائی عمر میں آپ کو پیش آئے اور جبکہ والدین کے احکامات تسلیم کرنے پر مبنی پیغامات آپ کو وصول ہوئے، یہ احکامات و پیغامات آپ کی صحت اور تحفظ کے لیے ضروری اور اہم تھے، ان احکامات و پیغامات کا دوسرا پہلو یہ تھا کہ ایک بچے کی حیثیت سے آپ کو ایسا مناسب رویہ اور طرز عمل اپنانا چاہیے یعنی وہ رویہ اور طرز عمل اپنانا چاہیے جو دوسروں کی خوشنودی اور رضامندی وصول کرنے پر مبنی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سونا جمع کرنے والا ساتواں بڑا ملک: بھارت اتنی بڑی مقدار میں کیوں ذخیرہ کر رہا ہے؟

خود مختاری کی ضرورت

یہ رویہ اور طرز عمل لازمی طور پر ایسا ہونا چاہیے جس کے ذریعے آپ اپنی مرضی اور خواہش کے برعکس دوسروں کی مرضی اور خواہش اپنے لیے اعلیٰ اور قابل ترجیح سمجھ سکیں۔ اس مرحلے پر اہم نکتہ یہ نہیں ہے کہ دوسروں کی مرضی اور خواہش اہم نہیں ہیں لیکن اس کے بجائے بچے کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ بچے کو اس کے مناسب روئیے پر شاباش دینے کے بجائے اسے اپنی خواہش اور مرضی اختیار کرنے اور اپنانے کا موقع مہیا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی کا انتقال

تشویش اور حوصلہ افزائی

بچے کو دوسروں کی طرف سے خوشنودی اور رضامندی مہیا کرنے اور اسے اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق انداز فکر اپنانے میں فرق نمایاں کرنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرنی چاہیے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...