مندر میں ہر طرف اندھیرا چھا گیا، کان پھاڑ دینے والی چیخ و پکار گونجنا شروع ہوگئی، بڑی دیوار پر کچھ سائے لہرائے پھر فرعونوں کے چہرے صاف نظر آنے لگے

مصنف: محمد سعید جاوید

قسط: 59

محفل رنگ و نور اور ساز و آواز

احمد اب پُرسکون تھا، اس نے ایک مناسب وقت میں دن ڈھلنے سے پہلے مجھے عظیم کرناک مندر کے تمام انتہائی اہم مقامات اور یادگاریں دکھا دی تھیں جن کے بغیر فرعونوں کی تاریخ کو سمجھنا دشوار تھا۔ باہر نکل کر ہم نے ایک اسٹال والے سے کافی لی اور وہیں بیٹھ کر سورج کے غروب ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

شور و شغب کا آغاز

اس کے فوراً بعد ان مندروں کے بارے میں رنگ و نور اور روشنیوں کا ایک زبردست شو پیش کیا جانے والا تھا۔ جس میں اس دور کے دوڑتے بھاگتے انسانوں کے بارے میں ایک فلم بھی دکھانا تھی۔ ویسے تو شو روزانہ تین بار مختلف زبانوں یعنی انگریزی، جرمن اور فرانسیسی میں ہوتا تھا لیکن اس دن پہلا شو انگریزی زبان میں ہی تھا۔

پرجوش لمحات

احمد کی کوشش یہ تھی کہ کسی بھی طرح اس میں شمولیت یقینی بنایا جائے۔ وہ اس شو کے بارے میں بڑا پُرجوش تھا اور بار بار مجھے کہہ رہا تھا کہ جب آپ یہ شو دیکھ لیں گے تو آپ کو سب کچھ سمجھ آ جائے گا۔ وہ اس کی تفصیل بتائے بغیر مسلسل اس کی تعریفیں کرکے میری آتش شوق بھڑکا رہا تھا۔

سرگرمیوں کی طرف بڑھنا

ہم تیز تیز قدموں سے اس طرف بڑھ گئے جہاں یہ تماشہ منعقد ہونا تھا اور اس مقصد کے لئے انتظامیہ نے کرناک مندر کی بہت اونچی اونچی دیواروں والے مرکزی دروازے کا انتخاب کیا تھا۔

سٹیج کی تیاری

یہاں بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ سب کو کھڑے ہو کر ہی یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھنا تھا۔ چھوٹا سا احاطہ اب تیزی سے سیاحوں سے بھرتا جا رہا تھا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں آلو کے چپس، بھنی ہوئی مونگ پھلی اور پاپ کارن کے پیکٹ اٹھائے ہوئے تھے۔

اندھیرے کا چھانا

آخر ٹھیک سات بجے ایک دم مندر کی روشنیاں مدھم ہونا شروع ہوئیں اور پھر کچھ دیر بعد مکمل طور پر بند ہوگئیں اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ تب ہی سپیکر کھڑکھڑائے، سامنے مندر کے مرکزی دروازے کے وسیع و عریض ستون اور اس سے ملحق دیواریں گویا جاگ اٹھی تھیں۔

ٹریڈیشینل مظاہرہ

دور کہیں سے گھوڑوں کی ہنہناہٹ اور رتھوں کے بھاگنے کی آواز میں آنا شروع ہوگئیں۔ جیسے جیسے وہ قریب آتی جا رہی تھیں کان پھاڑ دینے والی چیخ و پکار ہر طرف گونجنا شروع ہوگئی۔ سامنے مندر کی بڑی دیوار پر کچھ سائے لہرائے اور پھر اس پر ابھرتے مٹتے فرعونوں کے چہرے صاف نظر آنے لگے۔

فن کا کمال

جب بھی کسی معبد، محل یا مجسمے کا ذکر ہوتا تو موسیقی کی لے تیز ہو جاتی اور کرناک مندر کا وہ حصہ رنگ برنگی روشنیوں میں نہا جاتا۔ کہانی کے تسلسل کے لئے اس دوران ایک ترتیب کے ساتھ معبد کے مختلف حصے روشن ہو جاتے اور وہاں کے کھنڈرات جگمگا اٹھتے۔

ختم ہوتا ہوا منظر نامہ

تب اس مندر کا تفصیلی تعارف کروایا جاتا اور اسی مناسبت سے سامنے دیوار پر فیلم چلنا شروع ہو جاتی۔ بادشاہوں کے بڑے بڑے مجسموں اور مندروں کے ستونوں پر جب یہ روشنیاں پڑتیں تو بڑا پراسرار سا ماحول تخلیق پا جاتا۔

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...