ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ پاک سے دل لگائیں اپنے سارے دکھ درد اس کو بیان کریں اور اپنے سارے معاملات سیدھے رکھیں وہ ان شاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے ضرور نکال دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ، پرتپاک استقبال کیا گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
استخارے سے مدد لیں آپ کو روزگار میں کس جگہ رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اس کا معلوم ہو جائے گا پھر اس کو حل کرنا بے حد آسان ہوگا۔ یہ بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب آپ اپنے راستے کو نہ بدلیں، ابھی موجودہ جگہ انتظار کریں اللہ پاک ضرور کوئی اچھا اسباب پیدا فرما دیں گے اور آپ کی ساری پریشانیاں انشاءاللہ ختم ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 برقی بسیں چین سے آج روانہ ہوں گی، مریم نواز
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو سلسلہ برسوں پہلے بند ہو گیا تھا وہ اب دوبارہ ملنے کی امید تو ہے مگر تھوڑا سا وقت لگ سکتا ہے۔ صبر سے کام لیں وہ معاملہ خود چل کر آپ تک آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک آپ کی ہر پریشانی دور فرمائے مگر لگتا ہے جیسے آپ کی اپنی غلطیاں بہت زیادہ ہیں۔ اللہ پاک سے سچے دل سے توبہ کریں۔ اپنے معاملات جلدی سے درست کرلیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پرانے معاملات دوبارہ کھلنے کا امکان ہے آپ جو بھی مسئلہ لے کر پریشان ہیں ، وہ اب بڑی امید ہے کہ حل ہونے شروع ہونے والے ہیں، زیادہ فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر 4 افسران معطل
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مستقل مزاجی بے حد ضروری ہے جو لوگ بار بار اپنے فیصلے اور ارادے بدلیں گے وہ پریشان ہو جائیں گے اس وقت قدرتی طور پر جو فائدہ ملنے والا ہے آپ کی توجہ اس طرف ہو بس۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، سیلاب الرٹ جاری، نشیبی آبادیوں کو خالی کرانا شروع کر دیا گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس راستے پر سفر کے خواہشمند ہیں اس کے لئے انتظار کرنا پڑے گا آپ کو اس وقت تک جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کرنا ہوگا۔ آپ کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کا دوسرا روز، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں کوئی غیر قانونی یا غیر شرعی مسئلہ ہو ورنہ بات بگڑ جائے گی۔ ابھی صرف توبہ کرکے اپنے معاملات سیدھی کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب اقتصادی شراکت کا نیا دور
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
زندگی برسوں سے جو ایک جگہ رک سی گئی تھی وہ اب چلنے والی لگتی ہے کیونکہ تبدیلی کے لئے جو صورت حال چاہے تھی وہ بن گئی ہے۔ اب ان شاءاللہ بہت کچھ بدلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صد، ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر اور شہاب زبیری نائب صدر منتخب
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب تیزی سے دن بدلنے کی اللہ سے بڑی امید ہے مگر آپ کی توجہ بھی لازمی درکار ہے۔ آپ فضول کاموں میں وقت ضائع نہ کریں ، صرف خود پر توجہ دیں بس۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ عرصہ دراز روزگار کے لئے پریشان بیٹھے تھے۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ اپنے لئے بڑی جلد اچھی خبر سن لیں گے اور جن کو بندش نے جکڑا ہوا تھا وہ آزاد ہوں گے۔








