خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا

پشاور میں نئی پیشرفت
خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری بولی میں حصہ لینے کیلئے حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں فائرنگ، فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
خط کی تفصیلات
آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ نے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے نام دوسرا خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے خط کو 10 دن گزر چکے، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ انوسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے نجکاری میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ آپ کے جواب کا منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فون کی تلاش میں خاتون گہرے شگاف میں جا گریں، سات گھنٹے تک پھنسی رہیں۔
صوبائی حکومت کی دلچسپی
خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسے خریدنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔
نجکاری کی تقریب
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں پی آئی کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی۔ جہاں واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60 فیصد شیئرز کی صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔