نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے

ایڈز کے مریضوں کا پتہ چلا
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
ہسپتال انتظامیہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر لوگوں نے اربوں ڈالر کما لیے، ہنگامہ برپا ہو گیا
وائرس کی منتقلی کا سبب
ہسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا، اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے یہ وائرس منتقل ہوا۔ واقعے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر کاظم کا بیان
ایم ایس ڈاکٹر کاظم نے کہا ہے کہ چند مریضوں میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم ہوا ہے۔ اس واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مریض کا 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ ممکن ہے کسی مریض نے باہر سے خون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہو گئے ہوں۔