کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ، تیاریاں مکمل، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں 14 نومبر کو (کل) ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پولنگ اسٹیشن کی درجہ بندی
تفصیلات کے مطابق شہر میں موجود 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 136 کو انتہائی حساس، 26 کو حساس اور 5 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
- یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر: 11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس
- یوسی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی: تمام 21 پولنگ اسٹیشن حساس
- یوسی 13 ٹی ایم سی صدر: 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 5 حساس، 5 نارمل
- یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد: تمام 31 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا
رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
معروف اخبار "جنگ" کے مطابق کراچی میں کسی بھی ڈی آر او نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی۔
سیکیورٹی کے انتظامات
الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے۔ جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار مقرر کیے جائیں گے۔