جلسے کیلئے تیاری مکمل ، مطالبات پورے نہ ہونے تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیاریوں کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان
میڈیا سے گفتگو
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، صحافی کے جلسے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ علیمہ خان نے جلسے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی، بہترین طریقے سے تیاری کررہے تھے اور اب بھی تیاری جاری ہے۔ اس بار بھی دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ
واپسی سے متعلق بیان
وزیراعلیٰ علی امین نے واضح کیا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا ہے کہ واپسی نہیں ہوگی، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی کے 44 سکولوں میں بم کی اطلاع، افراتفری پھیل گئی
تقریب سے خطاب
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایجوکیشن کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لینا اچھی بات ہے۔ آپ قوم کے وہ باشعور بچے ہیں جو ملک کو تبدیل کریں گے، ملک کو ایسا بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ میں خود سکواش چیمپئن شپ لاہور بورڈ سے جیتا ہوں، ایک دفعہ سندھ گیا دوسری مرتبہ پنجاب۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج لاہور: مینار پاکستان جانے والے راستے بند، سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات
بچیوں کی اہمیت اور ایونٹس
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں، ان پر زیادہ خرچ کرو۔ امید کرتا ہوں کہ ایسے ایونٹس یہاں ہوتے رہیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کا وژن
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ویژن ہے، جو بھی کام کریں اگلی بار اس سے بہتر کریں۔ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق ہر کام اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔