سپریم کورٹ؛14نومبر کو آئینی بینچ کے سامنے 18 مقدمات سماعت کیلئے مقرر،کازلسٹ جاری

سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں 14نومبر کو آئینی بینچ کے سامنے 18 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صحت کی ایمرجنسی: تمام کوششوں کے باوجود حکومت سموگ کے مسئلے پر قابو پانے میں ناکام کیوں ہے؟
سماعت کی تاریخیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 6 رکنی آئینی بینچ 14 اور 15 نومبر کو مقدمات کی سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے مقدمات کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔
ماحولیاتی آلودگی کا مقدمہ
6 رکنی آئینی بنچ کے سامنے پہلا مقدمہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ہے، ماحولیاتی آلودگی کا یہ مقدمہ 1993 سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔