جائیداد کی تقسیم کا معاملہ، عدالت نے چوہدری برادران کو طلب کرلیا
لاہور میں ظہور پیلس تقسیم کیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ظہور پیلس تقسیم کیس کے سلسلے میں عدالت نے چوہدری بردران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کی قومی گرڈ پر منتقلی سے گیس کمپنیوں کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو گا؟ سٹڈی رپورٹ میں حیران کن انکشاف
عدالتی کارروائی کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کارروائی کے تحت طلب کیا ہے۔ سول جج شیر حسن پرویز نے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین، مدعاعلیہ چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ کیس کی سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے بابراعظم کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا
کیس کا ممکنہ فیصلہ
اگر فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو جاتا ہے تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا، بصورت دیگر آئندہ پیشی پر اسٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔
مقدمہ کی تفصیلات
چوہدری شجاعت حسین نے یہ کیس اپنے مختار خاص اور پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل کے ذریعے دائر کیا ہے۔ اس کیس میں شجاعت حسین کے بھائیوں، چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعویٰ کا حق ختم ہو چکا ہے، جبکہ چوہدری وجاہت حسین اور ان کی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو چکی ہے۔