حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا
واقعے کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی پروفائل حملے ظاہر کرتے ہیں ’’موساد‘‘ مہارت کے بجائے امریکی خفیہ ایجنسیوں پر منحصر ہے: ’’الجزیرہ‘‘ کی رپورٹ
تحقیقات کا آغاز
حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرے اور تحقیقات کا آغاز کرے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں 80 منزلہ ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ، سہولیات ایسی کہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
خواجہ آصف کی موجودگی
خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔
دھمکی کا واقعہ
خواجہ آصف کو دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی۔








