حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا
واقعے کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا مہنگا فیصلہ، 76 ارب ڈالر کا نقصان
تحقیقات کا آغاز
حکومت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرے اور تحقیقات کا آغاز کرے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
خواجہ آصف کی موجودگی
خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔
دھمکی کا واقعہ
خواجہ آصف کو دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی۔








