وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی

پنجاب میں جیل ریفارمز کا عمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی پا گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش

ترقی پانے والے افسران

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ترقی پانے والوں میں شامل ہیں:

  • کمانڈنٹ پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال آفتاب احمد
  • پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال کے سینیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ افسر حسن نواز
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرام
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ سلامت
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان
  • ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کاشف علی
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کامران حیدر اعوان

محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات

ترجمان نے بتایا کہ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اجلاس کے دوران پنجاب کے 7 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی بطور سپرنٹنڈنٹ پروموشن کی سفارش کی تھی۔ محکمہ داخلہ میں رواں سال پروموشن کمیٹی کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...