اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی: طلال چوہدری

طلال چوہدری کی گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر کی گہرائیوں میں موجود قیمتی انفراسٹرکچر کی مرمت کرنے والی ‘فوج’ جس پر دنیا کا دارومدار ہے

احتجاج کے قواعد و ضوابط

انہوں نے کہا کہ یہ قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کے اندر احتجاج کرتے ہیں، ان کو پہلے اجازت ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے کوئی مزاحمت نہیں ملی۔ یہ ہر بار کہتے ہیں کہ ریڈ لائن ہے، ہر بار کہتے ہیں کہ یہ فائنل کال ہے۔

بلیک میلنگ کی کوششیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سر پر ہے، کسی نے اتنا ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اب وہ والی اسٹیبلشمنٹ نہیں جو ڈبل گیم کھیلتی تھی، کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ ریاست بلیک میل ہوگی اور مجرم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، تو ایسا نہیں ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...