پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 آج برسبین میں ہوگا
پہلا ٹی 20 میچ
برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی متنازعہ وائرل ویڈیو کے معاملہ پر لب کشائی
میچ کا وقت
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، برسبین میں میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
پریکٹس سیشن
میچ سے قبل قومی سکواڈ نے گابا سٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
محمد رضوان کی قیادت
محمد رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے 12 ویں کپتان ہوں گے، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی فوج پاکستان کے خلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ۔
گزشتہ ملاقاتی ریکارڈ
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو شیئر کرنے والی ٹک ٹاکر علیشاہ کو گرفتار کر لیا گیا
ٹی 20 ریکارڈز
پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی 20 ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے 13 اور کینگروز نے 11 میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا تھا۔
ون ڈے سیریز کا نتیجہ
یاد رہے کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔








