آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں؛ جسٹس نعیم اختر کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ریمارکس، صوبوں سے متعلق اقدامات رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہو رہے ہیں، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، قدرت نے زرخیز زمین دی ہے لیکن سب اُس کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، آپ اپنی نسلوں کیلئے کیا کرکے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: لائیو سٹاک شو میں مویشیوں کا مقابلہ، ساہیوال کے سانڈ اور نوشہرہ ورکاں کی بھینس کا پہلا نمبر
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئینی بینچ میں سب سے پہلے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آج پہلی بار سپریم کورٹ میں آئینی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق تمام معاملات کو دیکھیں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ جسٹس نعیم حسن شاہ کو خط آیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کاحامی رہا ہے، رہے گا:مریم نواز
ماحولیات کے چیلنجز
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھوئیں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہو رہے ہیں، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
اقدامات کا مطالبہ
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے، اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کر رہی؟ 1993 سے معاملہ چل رہا ہے، اب ختم کرنا ہوگا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسئلے کا سامنا ہے۔ پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتا ہے جو آلودگی کا سبب بنتا ہے۔
سماعت کی آئندہ تاریخ
آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔