عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی
بابراعظم کا عثمان خواجہ کو عطیہ
برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
عثمان خواجہ کا اظہار تشکر
برسبین میں آسٹریلوی سٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاؤنڈیشن کیلئے عطیات جمع کررہا ہوں، بابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
بابراعظم کی حمایت کا عزم
اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ میں عثمان بھائی سے رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کرسکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔