انفولینسر فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا

انفولینسر فٹبال لیگ کا آغاز
لاہور (ویب ڈیسک) انفولینسر فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ کے افتتاحی روز گرلز فٹبال کھلاڑیوں کے مابین نمائشی میچ کے ساتھ پاکستان مینز فٹبال ٹیم اور لیگ میں شامل ٹیموں کے تمام کپتان بھی مد مقابل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان
مقابلوں کی تفصیلات
ڈی ایچ اے میگا سپورٹس ایرینا میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر کل 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور ہر ٹیم 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ تمام ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگ میں شدت، چین پر ٹیرف 245 فیصد کردیا گیا
آرگنائزنگ کمیٹی اور مقصد
ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں وقیع الرحمن، رضوان کاظمی اور اسجد سلیمی شامل ہیں۔ ایونٹ کے آرگنائزر وقیع الرحمن اور اسجد سلیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد نوجوان فٹبالرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے اور مستقبل میں اس لیگ کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی آراء
ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس طرح کے ٹورنامنٹس سے کھیل کو فروغ ملتا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں کی کٹ لانچنگ بھی کی گئی، اور میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔