ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا کی نئی ذمہ داری

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب

دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے تقرر

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خوشخبری ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنائی۔
سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔ اُنہوں نے دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شوہر کو اپنی ماں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، کتنے سال سے یہ شرمناک سلسلہ جاری تھا؟

شکریہ اور مبارکباد

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی سپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سر جھکا آنسو بہے اور آگیا لب پر درود۔۔۔

تقریب کی تفصیلات

یہ پروگرام دبئی کے وژن کے طور پر کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں کھیلوں کی متعدد شخصیات نے شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں شہر کے لیے کھیلوں کا سفیر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

دبئی سپورٹس کونسل کا مقصد

خیال رہے دبئی سپورٹس کونسل سال 2005 میں قائم ہوا جس کا مقصد بطور کھیلوں کے مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی ساکھ کو مضبوط کرنا، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...