لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین سے 3.4 ارب ڈالر کے ایک اور قرضہ کی ری شیڈولنگ درخواست

درخواست کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست میں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو براہ راست فریق بنانے پر اعتراض عائد کیا تھا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ فہمید نواز کی درخواست پر بطورِ اعتراض سماعت کی۔ درخواست میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

مؤقف اور استدعا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ محض 37 ہزار روپے ماہانہ ہے، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بہتر اور معیشت مضبوط ہوگی، جس سے عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔ درخواست میں پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے۔

عدالت کا فیصلہ

بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...