اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کے لئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب چین معاشی سپر پاور ہوگا : اسحاق ڈار
آئینی سوالات
آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی کرے گا؟ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کرے گا؟ اگر ایک وزیراعلیٰ کی عدالتوں میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟ جو پیسہ صوبے کی عوام کی فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:فلیٹ سے ملنے والی 4لاشوں کا معمہ حل،قاتل انتہائی قریبی نکلا
فلاحی منصوبے اور کارکردگی
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کے لئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔ مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح منصوبے شروع کیے ہیں۔ علی امین کو حکومت کے امور چلانے کے لئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن عملی کارکردگی صفر ہے۔
خلاصہ
اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے اور اسے جیل سے نکلنے کے لئے لاشوں کی ضرورت ہے، جو کہ لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔