سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد

سرکاری ہسپتال میں ملنے والی برہنہ لاش
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل کہاں سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔؟ تحریک انصاف کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ،کارکنوں کواہم ہدایات جاری
لاش کی شناخت
ذرائع کے مطابق برہنہ برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔ لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درزی نے کپڑے سلوانے کے لیے دکان پر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ہسپتال انتظامیہ پر سوالات
سرکاری ہسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں کہ لڑکی کون ہے، کس نے قتل کیا اور واقعہ کیسے پیش آیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے انکاری ہے۔
حکام کی غیر موجودگی
واقعے کے بعد سے پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی مکمل خاموشی واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔