سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
سرکاری ہسپتال میں ملنے والی برہنہ لاش
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے: خالد مقبول صدیقی
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: ابوظہبی کے حکمران خاندان نے اپنی اور علاقے کی تقدیر کس طرح تبدیل کی؟
لاش کی شناخت
ذرائع کے مطابق برہنہ برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔ لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوب جیبیں بھر رہے ہیں، کسی کی گرفت کا خوف نہیں، جوابدہی کا ڈر نہیں، کرپشن میں بے تحاشا اضافہ، سیکرٹری آسانی سے بلیک میل ہو جاتا ہے، رکاوٹ ڈالنے والا “رل” جاتا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ پر سوالات
سرکاری ہسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں کہ لڑکی کون ہے، کس نے قتل کیا اور واقعہ کیسے پیش آیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے انکاری ہے۔
حکام کی غیر موجودگی
واقعے کے بعد سے پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی مکمل خاموشی واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔








