یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

یو ایس ایڈ پروگرام کا پنجاب میں دورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ارلی وارننگ سسٹم، ڈیزاسٹر رسک رڈکشن، موسمیاتی تبدیلیوں اور نقصانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے الزامات پر جنرل (ر) باجوہ کا ردعمل سامنے آگیا
پی ڈی ایم اے کی کارکردگی
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سموگ، سیلاب، ڈینگی، قحط سالی اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ بارش، فلڈ اور دیگر آفات کے بارے میں پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
آسمانی بجلی کے واقعات میں اضافہ
عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں غیر یقینی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کتنے مالیاتی مقدمات زیر التوا ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
یو ایس وفد کا بیان
یو ایس وفد کا کہنا تھا کہ گلیشئیر پگھلنے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور شدید بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہیں۔ قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو تمام تر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی
وفد نے پاکستان میں رسک اسسمنٹ اور ارلی وارننگ سسٹم پر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔