اپنی ساری زمین بنجر ہے
صاف منظر اور دل کا ڈر
دیکھنے میں تو صاف منظر ہے
دل کے اندر عجیب سا ڈر ہے
یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز، دونوں بھائیوں کا اقتدار پاکستان میں طویل رات کی مانند رہا ہے نہ کوئی ریفارم نہ کوئی ویژن، بس چلے جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے سہارے، فواد چودھری
بنجر زمین
پھول کھلتا نہیں یہاں کوئی
اپنی ساری زمین بنجر ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش
لڑائی اور لشکر
لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں اور
شہر کے باہر ایک لشکر ہے
یہ بھی پڑھیں: پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
دوستی اور درد
یہ فقط تو ہی جانتا ہے دوست
کون سا درد تیرے اندر ہے
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام حکومتیں انہیں درست انداز میں چلانے میں ناکام رہیں،سراج الحق
مہک اور چادر
چار سو یہ مہک جو پھیلی ہے
یہ کسی گل بدن کی چادر ہے
یہ بھی پڑھیں: منجھے ہوئے زیرک اور مدبر بزرگوں کا تحرک ہی ہے جو قوم کے نوجوانوں کے سامنے قوم کے مصائب و مشکلات اور ان کے حل کا لا ئحہ عمل پیش کرتا ہے
داسی اور مندر
ایک داسی مقیم ہے اس میں
دل کے اندر بھی ایک مندر ہے
شعرائی کی عظمت
اور بھی باکمال شاعر ہیں
تجھ سا ثقلین کوئی کیونکر ہے
کلام: ثقلین جعفری








