معاونِ خصوصی راشد نصر اللہ کی وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشر، راشد نصر اللہ نے وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن: توہین عدالت پر دائیں بازو کے لیڈر ٹومی رابنس کو 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
کارکردگی اور میکانزم پر تبادلہ خیال
وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے راشد نصر اللہ کو پنجاب او پی سی کی کارکردگی، شکایات کو حل کرنے کے حوالے سے وضع کردہ میکانزم کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور آئی پی پی معاہدہ قبل ازوقت ختم کرنے پر تیار
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل
بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا جدید سمارٹ فون Y19s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
حکومت کی ترجیحات
معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشر، راشد نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خوشحالی اور مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں اہم کردار ہے۔
تعریف اور حمایت
معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد نصر اللہ نے وائس چیئرپرسن پنجاب او پی سی بیرسٹر امجد ملک کی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت بھی ہمراہ تھے۔