سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

سموگ کی شدت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر تک سرکاری و نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان
تعلیمی نقصانات کا احساس
وزیرتعلیم راناسکندر حیات نے کہاہے کہ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی گرفتاری
بچوں کی حفاظت
رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانا ہوگا، انسداد سموگ کیلیے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔
حکومت کے اقدامات
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی تعاون کریں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں۔