چھٹی سالانہ بین الاقوامی قرأت کانفرنس 17 نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے

چھٹی انٹرنیشنل قرآت کانفرنس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چھٹی انٹرنیشنل قرأت کانفرنس 17 نومبر (اتوار) کو ہو گی۔ کانفرنس میں مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، اور تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے۔ پاکستان بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ، اور مختلف یونیورسٹیوں کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان بھی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے

منتظم اعلی کا بیان

چھٹی انٹرنیشنل قرأت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری نے کہا کہ یہ کانفرنس فن قرأت کے اعتبار سے سنگ میل ثابت ہو گی اور اس فن سے وابستہ قراء حضرات کے لیے نئی جہات اور شعور و آگہی کا ذریعہ بنے گی۔ انٹرنیشنل قرأت کانفرنس کے جملہ انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ کانفرنس کی کوریج کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے طلب سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی مرتبہ تبدیل

کانفرنس کی جگہ

انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس کینال ویو محمڈن مارکی کھاریاں گجرات میں ہو گی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات میں سے سوڈان سے استاذ عبداللہ فرزوق، مصر سے احمد رضا محمد علی، جمال ناصر غبن، احمد محمد عبدلا لفتح، ابراہیم ماہر فرج، تنزانیہ سے حسین القردی، اور تیونس سے فضل بن محمد القیروانی شامل ہوں گے۔

شرکاء اور مقررین

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر شعیب عارف، ڈاکٹر سید حسن شکیل شاہ، ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر، مفتی کامران علی سلطانی بھی اظہار خیال کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...