عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

بشریٰ بی بی کی سیاسی شروعات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی۔ جیو نیوز کے مطابق بشری بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی ہے اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کا دوسر مرحلہ ختم ، ٹرائلز کا مکمل، 28 تعلیمی اداروں کے 150 سے زائد طلباء کی شرکت، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ
احتجاج کی تیاریوں میں بشریٰ بی بی کی اہمیت
بشری بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کیلئے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار
بشریٰ بی بی یکم نومبر سے پارٹی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔