دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

متحدہ عرب امارات کی ویزا ایمنسٹی اسکیم

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کی ریاست دبئی کے حکام نے  غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا 8 خارجیوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

حکام کی اہم ہدایات

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پیغام جاری کیا۔ ڈائریکٹر دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ  آخری لمحات، آخری مہینے اور  آخری ہفتے کا انتظار مت کریں۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری  رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چور نے پہلے پوجا پھر چوری کی، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

رعایت کے اختتام کی معلومات

لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین  وطن  سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ بھی مہنگے ہوجائیں گے، وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کیخلاف فرد جرم، پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی، کون کون لپیٹ میں آئے گا

ویزا ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر  سے شروع کی گئی تھی۔ ویزا ایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔

خصائص اور فوائد

ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر دی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...