ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نماز جنازہ کی ادائیگی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا: وزیراعظم
شرکاء کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال، فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
شہادت کی وجوہات

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے جنگ ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کردی
دھماکے کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 28 سال کے میجر محمد حسیب شہید ہوگئے۔
دیگر شہدا
آپریشن کے دوران 38 سال کے حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔








