آصف زرداری قتل سازش کیس، عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر کو امریکہ نے گرفتار کر لیا، لیکن تیل کے کنوؤں کا کیا بنا؟
عدالتی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمے میں لگائی گئی تھیں۔
فیصلے کا پس منظر
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔








