190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 18 نومبر تک ملتوی
احتساب عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4ماہ میں 11.84ارب ڈالر پاکستان بھیجے، سٹیٹ بینک
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی
وکلاء کی شمولیت
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پہلے ملزمان کی بریت پر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ابھی تک کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ تحریری طور پر کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔ نیب نے کہا کہ جن وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے انہی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا جانا چاہئے تھا۔
مستقبل کی سماعت
اگر وکلا تحریری طور پر عدالت کو دے رہے ہیں تو عدالت اس معاملہ کو دیکھ لے۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔