لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن پر غور

ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے، بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری، وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی
سموگ کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے، دھند کا سیزن بھی شروع ہوگیا ہے، اے کیو آئی لیولز انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق خطرناک ہیں۔ اس وقت سموگ ایک نیشنل ڈیزاسٹر ہے جو ہیلتھ کرائسز میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے مارچ میں ہی سموگ کا 10سالہ منصوبہ بنایا تھا، سموگ پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع
اکشن پلانز اور تجاویز
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر طرف سے تجاویز آرہی ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کردی ہے۔ پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 1ہزار سپر سیڈر دیئے ہیں، جو فصلوں کی باقیات کے جلاؤ سے بچنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا احسن اقدام، بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا
طویل المدتی حکمت عملی
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرہ مانیٹرنگ ہم خود دیکھ رہے ہیں، ہم نے 800سے زائد بھٹے مسمار کیے ہیں۔ سموگ والا مسئلہ نہ اگلے ماہ ختم ہوگا نہ اگلے سال، سموگ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق
جاری اقدامات
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، موٹر بائیکس چیک کرنے کا قانون موجود نہیں تھا، ہم نے جرمانے تو کردیتے ہیں لیکن وہیکل سرٹیفکیشن کا انفراسٹرکچر موجود نہیں تھا۔ ٹو ویلر اور تھری ویلر وہیکلز کے لیے سرٹیفکیشن کا پراسیس شروع ہوچکا ہے، جو سیف سٹی سے منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ اور ہماری مظلوم عوام؟
کثیر دفعہ قانونی کوششیں
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکموں کو تین تین ماہ کے ٹارگٹ دیئے ہیں، اور میڈیا پر بھی سموگ کے کنٹرول کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
حالیہ فضائی کیفیت
انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے ایبٹ آباد کا اے کیو آئی 290پر رہا ہے، سموگ سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا۔ سموگ کا خاتمہ عوام کی زندگیوں کا معاملہ ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے پچھلے 8 ماہ سے عملدرآمد جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای آئی ٹیکنالوجی سے 3 کیریئر متاثر ہونے کا امکان نہیں: بل گیٹس کی پیشگوئی
آخری اقدامات اور تجاویز
مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو آن لائن کیا جا رہا ہے، اور سموگ کے خاتمے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
مکمل لاک ڈاؤن کی ممکنہ صورتحال
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو 4 بجے ڈائن ان کی اجازت ہوگی، جبکہ 8 بجے تک ٹیک اوے جاری رہے گا۔ لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے، اور لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔