لڑائی کس سے لڑنی چاہیے ۔۔۔؟
ایک شیر اور گیدڑ کی کہانی
ایک شیر کی گیدڑ سے ملاقات ہوئی۔
گیدڑنے کہا: "مجھ سے لڑو!"
شیر نے جواب دیا: "تم ایک خنزیر ہو اور میرے لائق نہیں ہو۔ اگر میں تمہاری بات مان کر تمہیں قتل کر دوں، تو کہا جائے گا کہ شیر نے گیدڑ کو قتل کیا اور یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے، اور اگر مجھ سے کوئی نقصان پہنچا تو یہ میرے لیے عار ہوگا!"
گیدڑنے کہا: "اگر تم نے ایسا نہ کیا، تو میں جا کر درندوں کو بتاؤں گا کہ تم نے مجھ سے لڑنے کی ہمت نہیں کی!"
شیر نے کہا: "تمہارا جھوٹ برداشت کرنا میرے لیے آسان ہے بجائے اس کے کہ میں اپنے ہاتھوں کو تمہارے خون سے رنگ دوں!"
یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم سونے کا سب سے بڑا سمگلر کیسے بنا؟ غریب پولیس کانسٹیبل کا بیٹا انڈر ورلڈ کا ڈان، ڈی-کمپنی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں
شیر کا جواب اور سبق
شیر کا جواب بتاتا ہے کہ بعض لوگ اس قابل نہیں ہوتے کہ ان سے دشمنی کی جائے!
بعض لڑائیاں ایسی ہیں جن کو جیتنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان میں نہ اترا جائے۔
جب آپ نیچ لوگوں سے ان کے طریقے سے لڑتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ برابر ہو جاتے ہیں!
انتخاب
انتخاب : نرمین مبشر