بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین میڈل سے نوازا گیا

بحرین کا اعلیٰ اعزاز ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے بحرین کے نائب بادشاہ شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ایئر اسٹاف کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس سے نوازا۔ یہ تمغہ پاک فضائیہ کے ایئر چیف کو بحرین کے سخیر ایئر بیس پر دیا گیا۔ یہ اعزاز دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کی شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں مملکت بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایئر شو میں حصہ لینے پر ایئر چیف کا خراج تحسین

شاہ حمد بن عیسیٰ نے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں فضائی اور زمینی عملے کے ساتھ جے ایف 17 Block-III لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خدمات کو خراج تحسین کیا۔ ایئر چیف نے بحرین میڈل فرسٹ کلاس حاصل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے، 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔

بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر سے ملاقات

ایک الگ ملاقات میں، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کا سلسلہ

علاوہ ازیں، بحرین انٹرنیشنل ایئر شو کے موقع پر نویں فضائیہ (یو ایس ایئر فورس سینٹرل کمانڈ – اے ایف سی ای این ٹی) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر چیف نے دونوں سٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر AFCENT نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مشترکہ تربیت، باہمی مشقوں اور فوجی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...