پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کی خبروں پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا

وزیر اطلاعات پنجاب کی وضاحت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی ساماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی اور آفیشل ڈاکومنٹ بھی جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جلد رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگست 1947ء سے 1954ء تک آئین ساز اسمبلی میں کیا ہوا، کتنا کام کیا، کتنی سازشیں ہوئیں، 7 سال تک اسمبلی کے ارکان کیا کرتے رہے؟

سرپلس کی تصدیق

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے۔ ایک میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے جو خسارے کی رپورٹ آرہی ہیں وہ غلط ہے اس کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

مریم نواز کا کردار

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کردیا ہے۔ مریم نواز کے وزیراعلٰی بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...