نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما شو میں واپسی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد دوبارہ کپل شرما کے شو میں اینٹری مار دی ہے اور انہوں نے لمبا عرصہ شو سے دور رہنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا shocking انکشاف
سابقہ تجربات اور کپل شرما شو
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محنت اور توجہ شامل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا
کپل شو چھوڑنے کی وجوہات
جب ان سے کپل شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی وجوہات تھیں اور میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ بہت سی وجوہات کی بنا پر بھولوں سے سجا یہ گلدستہ ٹوٹ کر گر گیا، حالانکہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ گلدستہ اسی طرح مہکتا رہے اور اسے ویسا ہی سجا ہوا رکھا جائے۔ انہوں نے اس شو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویسے کپل شرما شو اب بھی بہت اچھا چل رہا ہے اور کافی شاندار ہے۔
متنازعہ تبصرہ اور ذمہ داریاں منتقل
سدھو کے اچانک شو چھوڑنے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جارہی تھی کہ جب پلوانہ دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا تو سدھو کا ایک تبصرہ متنازعہ بن گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا اور ارچنا پورن سنگھ کو ان کے حصہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔