چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت آمنے سامنے، امریکا کا ردعمل آگیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تنازع
نیویارک (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے آمنے سامنے آنے کے بعد اس معاملے پر امریکا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے پی ہاﺅس میں داخلے کی کارروائی
بھارتی کرکٹ ٹیم کا انکار
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔ بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے نومولود بچوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا،جنرل ہسپتال سے 2روز کا بچہ اغوا
شیڈول کی صورتحال
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے، اس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈونچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
اس تناظر میں واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے ایک صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر سوال کیا کہ آپ کے خیال میں کیا سیاست کو کھیلوں سے ملانا درست ہے؟ جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے خوبصورت اور بہترین ملک، علامہ طاہر اشرفی نے عرب ممالک کے سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش کر دی
پاک-بھارت تعلقات
ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق دونوں ملک خود بات کر سکتے ہیں کیونکہ پاک بھارت تعلقات پر ہمارے لئے درمیان میں آنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ احمر میں زیرِ سمندر کیبلز کٹنے سے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں انٹرنیٹ متاثر
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات
پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ 9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔








