بابا گورو نانک کا جنم دن، وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کو مبارکباد
وفاقی وزیر داخلہ کی سکھ برادری کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب
بابا گورونانک کا پیغام
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بابا گورونانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی
سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ برادری کے لیے آن لائن فری ویزا کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اور پوری کوشش ہے کہ سکھ برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریاؤں میں سیلاب سے متعلق نئی وارننگ جاری کر دی
آنے والا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے بھی سکھ برادری کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے سکھ برادری کو پاکستان دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔
حقوق اقلیتوں کا تحفظ
وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔








