وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا گیا

اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کا استعمال غیرشرعی قرار دیدیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے بحری جہاز کی جرمن ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
چیئرمین کا بیان
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیار ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی کی پچ اور دو بڑے پنکھے: یہ ٹیکنالوجی پاکستان سے باہر نہیں جانی چاہیے
متنازعہ ایپس کی بندش
متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
وی پی این کا شرعی حیثیت
انٹرنیٹ یا کسی سافٹ ویئر (وی پی این وغیرہ) کا استعمال، جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہو، شرعاً ممنوع ہے۔ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔