عمران خان کی مذاکراتی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے
عمران خان کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے نئے ٹولز متعارف کرادیے
مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل
24 نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ، اور سابق گورنر شاہ فرمان بھی شامل ہیں۔ جو بھی مذاکرات کریگا، وہ اسی 5 رکنی کمیٹی سے کریگا۔
پشاور میں تحریک انصاف کا اجلاس
دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے ممبران شریک ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی موجود ہیں۔ تاہم، سابق خاتون اول اور اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی اجلاس میں تاحال شریک نہیں ہوئی۔