180 یوم میں 10 ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ قائم

پنجاب کے عوام کے لیے فری میڈیسن کی فراہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ 180 یوم میں 10 ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی ایک ریکارڈ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا: منیر اکرم

پراجیکٹ کی کامیابی

پنجاب بھر میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کو میڈیسن کی فری ہوم ڈیلیوری کی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں جبکہ ٹی بی کے 4200 سے زائد مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات موصول ہوئیں۔ مئی کے پہلے ہفتے شروع ہونے والا فری میڈیسن پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کی رائے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو ہسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی ہے۔ میڈیسن ہوم ڈیلیوری سے ہسپتالوں میں بھی رش میں کمی آرہی ہے۔ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...