چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارتی اعتراض پر زبردست جواب دیدیا
پاکستان کا چیمپئینز ٹرافی ٹور
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آزاد کشمیر ٹور پر بھارت کے اعتراض کو پاؤں تلے روند ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 72رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
بھارتی اعتراضات
چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان آنے سے بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد حکومت کے سخت موقف پر بھارتی بورڈ شدید ناراض ہے، جبکہ ہائبرڈ ماڈل سے چیئرمین پی سی بی کے انکار نے انہیں مزید پریشان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی سے اعتراض اٹھایا ہے کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں:عظمیٰ بخاری
آئی سی سی کا موقف
اس سلسلے میں آئی سی سی نے ٹرافی کو آزاد کشمیر کے علاقوں میں لے جانے پر پی سی بی کو منع کیا تھا، تاہم پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر واضح کردیا ہے کہ ایونٹ کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کرسکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پشین: 55 سالہ شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا
پاکستان کا جواب
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر بھارتی اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈکپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے میں کیوں لے کر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ
شیڈول اور ٹرافی کا روٹ
چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ حتمی ہونے کے بعد کبھی نہیں بدلا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کے شیڈول کا اعلان 16 سے 24 نومبر تک کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری
بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل
دوسری جانب پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے، جس پر پی سی بی نے سخت موقف اپنایا ہے اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔ بھارت آنا چاہتا ہے تو آئے، نہیں تو دوسری ٹیم کا نام فائنل کرلیا جائے گا۔
پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل پر مؤقف
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔








