جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد: 9 مئی سانحہ کیس کی سماعت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Attacked with Acid and Assaulted After Refusing Friendship; Suspect Arrested

عدالت میں موجود وکلا کا احتجاج

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلا نے اپنے دلائل دیے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹرز نے وکالت ناموں کے بغیر دلائل دینے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی وکلا دلائل دیں جنہوں نے وکالت نامے داخل کروا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

شیریں مزاری کی بریت کی درخواست

دریں اثنا شیریں مزاری کی بریت کی درخواست پر بھی وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ سماعت سے قبل عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور سے طلب کیا گیا تھا۔ انہیں چالان کی نقول دی جائیں گی۔ ان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی فرد جرم کے لیے عدالت نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 2ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فرد جرم کی توقعات

واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالتی حکم پر تفتیشی ٹیم آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سازش مجرمانہ کا انسپکشن نوٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کے لیے آج میں آیا ہوں۔ عدالت میں پیش ہوا ہوں، پچھلی دفعہ بھی پیش ہوا تھا۔ 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج کریں گے اور ضرور کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...